خبرنامہ

آپریشن ردالفساد اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد اہداف کے حصول تک جاری رہے گا،تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی،دہشتگردی کا خاتمہ کیاجائے گا،آپریشن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کو آپریشن ردالفساد میں ملنے والی کامیابیوں اور ہلاک ہونے والے دہشتگردوں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاک افغان سرحد کی صورتحال اور حالیہ تناؤ پر بھی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کی عزت اور امن کی بحالی کا سوال ہے اسے فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی،کسی بھی ادارے سے جو خدمات چاہیں ہونگی وہ بروقت مہیا کی جائیں گی،تمام تماشائیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،فریقین نے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا آپریشن ردالفساد اہداف کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف جاری رہے گا،تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی،دہشتگردی کا خاتمہ کیاجائے گا،آپریشن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔پاکستان دہشتگردی کے بلاامتیازخاتمے کیلئے اپنے مضبوط عزائم پر قائم ہے۔۔۔۔(خ م