خبرنامہ

احسن اقبال نے اسحاق ڈارکی جگہ لےلی

احسن اقبال نے اسحاق ڈارکی جگہ لےلی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوخاموشی سے افسربکار خاص بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک کی چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد وزیر خزانہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی۔ دل کا عارضہ وزیرخزانہ کو اہم رکنیت سے محروم کر گیا ۔ حکومت نے اسحاق ڈارکو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹادیا ۔ اسحاق ڈار کی جگہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو سی سی آئی کا رکن مقررکر دیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا ۔ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران وزیراعظم کے بعد سب سے با اختیار اور طاقتور وزیرسمجھے جانے والے اسحاق ڈار کے ہاتھ سے ایک ایک کرکے تمام اختیارات سرکنے لگے۔۔۔غیراعلانیہ طور پر او ایس ڈی بنائے جانے والے وزیرخزانہ کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا۔۔حکومت نے ان کی جگہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو سی سی آئی کا رکن بنا دیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور نیب کی طرف سے اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کے بعد سے اسحاق ڈار کی تنزلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس سے پہلے انہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی یعنی ای سی سی اور پھر ایکنک کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا۔ اور تو اور شماریات اور نجکاری ڈویژن کے قلمدان بھی واپس لے لیے گئے۔

دل کا عارضہ وزیرخزانہ کو اہم رکنیت سے محروم کر گیا ۔ حکومت نے اسحاق ڈارکو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹادیا ۔ اسحاق ڈار کی جگہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو سی سی آئی کا رکن مقررکر دیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا ۔ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران وزیراعظم کے بعد سب سے با اختیار اور طاقتور وزیرسمجھے جانے والے اسحاق ڈار کے ہاتھ سے ایک ایک کرکے تمام اختیارات سرکنے لگے۔۔۔غیراعلانیہ طور پر او ایس ڈی بنائے جانے والے وزیرخزانہ کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا۔۔حکومت نے ان کی جگہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو سی سی آئی کا رکن بنا دیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور نیب کی طرف سے اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کے بعد سے اسحاق ڈار کی تنزلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔