خبرنامہ

اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب

اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب

راولپنڈی: (ملت آن لائن) خبریں ہیں کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب پر سخت تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں۔

پاک فوج نے بڑا اور بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کے خلاف متنازع کتاب پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی کتاب پر پاک فوج کے سخت تحفظات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی۔

سیکیورٹی ذرائع نے دو ٹوک انداز میں باور کرایا ہے کہ کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں ہے جبکہ عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی سابق افسر بھی اگر ملکی مفاد کے خلاف بات کرے تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔