خبرنامہ

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورایم ایم اے سمیت ہم خیال جماعتیں آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گی۔

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شہبازشریف سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نےاحتجاج کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن تک صرف ارکان پارلیمنٹ کوجانےکی اجازت ہوگی اور کارکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

جے یو آئی (ف) کا مظاہرہ

ادھر جے یو آئی (ف) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جہاں کارکنان نے بنوں میں لنک روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی۔

جےیو آئی کے کارکنوں نے کوئٹہ، زیارت، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کچلاک پر بندکردی جب کہ کوئٹہ، تفتان، مستونگ، قلات، خضدار اور کراچی شاہراہ لک پاس کےمقام پر بند کی گئی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، نوشکی، خاران اور دالبندین آر سی ڈی شاہراہ بھی مختلف مقامات پر بند کی گئی۔