سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت عالیہ نےتمام فریقین کو سن کر فیصلے پرنظرثانی کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ ہائی کورٹ کواس طرح کےعبوری حکم جاری کرنےکا اختیارنہیں۔
سپریم کورٹ نےاسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینےکاہائی کورٹ کافیصلہ معطل کردیاہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس اس طرح کےعبوری حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ ہائیکورٹ ان لوگوں کے خلاف حکم نہیں دے سکتی جو فریق نہ ہوں۔ سپریم کورٹ نے معاملہ واپس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج کرازسرنو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کے فیصلے کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ہائی کورٹ کا فیصلہ دیکھ کرحیران ہیں۔ فیصلہ جج کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےنجی اسکولز کوگرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینےسےروک دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ دیا تھا۔ فیصلےکےخلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ کیس کی مزید سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔