خبرنامہ

اصغر خان کیس: سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ایک گھنٹے میں پیش ہونیکا حکم

اصغر خان کیس: سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ایک گھنٹے میں پیش ہونیکا حکم

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نواز شریف کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا نواز شریف صاحب کہاں ہیں ؟ جن لوگوں پر پیسے لینے کا الزام ہے انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا، نواز شریف سے رابطہ کریں اور انہیں کہیں ایک گھنٹے میں پہنچیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا جاوید ہاشمی صاحب! کیا آپ نے پیسے لیے تھے ؟ جس پر جاوید ہاشمی نے جواب دیا آپ کا نوٹس ملا اور میں پیش ہوگیا۔

یاد رہے رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں 31 فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔ جن شخصیات کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں الطاف حسین، جاوید ہاشمی، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ، غلام مصطفیٰ کھر، سراج الحق، سیکرٹری داخلہ، دفاع اور ڈی جی ایف آئی اے شامل ہیں۔