خبرنامہ

اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے: وزیراعظم

خواتین کو

اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے: وزیراعظم
جکارتہ: (ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی جو انہوں نے قبول کر لی۔ عمران خان کہتے ہیں اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب میں ون ٹوون ملاقات ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

معیشت کی بحالی کا مشن، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ان کے دفتر میں ون ٹو ون ملاقات کی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی تعاون سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ ملائیشیا نے ڈاکٹرمہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی ہے، دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے، جہاں ائیرپورٹ پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کوملائیشیا آمد پر گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔