خبرنامہ

ٹرمپ کا متازعہ فیصلہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

ٹرمپ کا متازعہ فیصلہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل طلب
نیویارک:(ملت آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ فیصلے پر غور کے لئے عرب ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ جنرل اسمبلی کا اجلاس سلامتی کونسل میں مصر کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کے بعد بلایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پر رائے شماری کی جائے گی جس میں امریکا پر زور دیا جائے گا کہ متنازعہ فیصلے کو واپس لیا جائے۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا انہیں یاد رکھے گا جنہوں نے اسکے فیصلے کے خلاف ووٹ ڈالا، پیر کے روز سلامتی کونسل میں مصر کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا جبکہ باقی 14 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
جنرل اسمبلی کا اجلاس سلامتی کونسل میں مصر کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کے بعد بلایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پر رائے شماری کی جائے گی جس میں امریکا پر زور دیا جائے گا کہ متنازعہ فیصلے کو واپس لیا جائے۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا انہیں یاد رکھے گا جنہوں نے اسکے فیصلے کے خلاف ووٹ ڈالا