خبرنامہ

الیکشن 2018ء: پی ٹی آئی آگے، ن لیگ نے نتائج مسترد کر دیے

پی ٹی آئی

الیکشن 2018ء: پی ٹی آئی آگے، ن لیگ نے نتائج مسترد کر دیے

لاہور: (ملت آن لائن) قومی اسمبلی کی پانچ نشستیں لے کر پاکستان تحریکِ انصاف کا پہلا نمبر، پیپلز پارٹی کی دو نشستوں پر فتح، بے قرار لیگیوں کو فتح کا انتظار  .دنیا نیوز کو موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج درج ذیل ہیں

این اے 156: ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی 93497 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید انصاری نے 73529 ووٹ حاصل کیے۔

ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 سے پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال 44221 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدِمقابل کوئی بھی امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

راجن پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر خان لغاری 87915 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی ناکام رہے۔

راجن پور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے ملنے والے غیر حتمی سر غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک 57414 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار پرویز اقبال گورچانی ہار گئے۔

سجاول این اے 231 سے ملنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی 80 ہزار 7 سو 25 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولوی محمد صالح الحداد 7956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔

پشاور کے حلقہ این اے 31 سے ملنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 72 ہزار 822 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار الحاج غلام احمد بلور 40 ہزار 3 سو 72 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ریاض احمد خان 43694 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی وحید اصغر ڈوگر 39315 ووٹ حاصل کر سکے۔

خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے حلقہ پی کے 29 بٹگرام کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754 کامیاب رہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 31 مانسہرہ سے پی ٹی آئی امیدوار بابر سلیم سواتی 38814 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کے مقابلے میں کامیاب رہے۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 پنجگور سے بی این پی اے کے امیدوار اسد اللہ 21020 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ابھی یہ نتیجہ غیر سرکاری اور غیر حتمی ہے۔ ان کے مدمقابل بی این پی کے امیدوار زاہد حسین 10160 ووٹ حاصل کر سکے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 202 ساہیوال سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال 45132 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔

دنیا نیوز کو موصول غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 12 اپر دیر سے ایم ایم اے کے امیدوار عنایت اللہ 22327 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 پنجگور ایک سے سابق وزیرِاعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کامیاب رہے، انہوں نے اپنے مخالف امیدواروں کے مقابلے میں 7400 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 بونیر تین سے اے این پی کے امیدوار سردار حسین 21918 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 ہنگو دو سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار محمد ظہور 8000 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 9، سوات آٹھ سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے امیدوار محمود خان 17251 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 61243 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔

ٹنڈوالہ یار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار بچانی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 47081 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔

پی کے 11 اپر دیر دو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے 18672 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار اعظم خان کے حصے میں 10395 ووٹ آئے۔

پی کے 10 اپر دیر ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک بادشاہ حالح 19030 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار محمد علی نے 16001 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 284 لیہ پانچ سے آزاد امیدوار سید رفاقت علی گیلانی 22012 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ہاشم حسین 13102 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 246 بہاولپور ٹو سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سمیع اللہ چودھری 40780 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار 24413 ووٹ حاصل کر سکے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 ملتان ٹو سے ملک محمد عامر ڈوگر 88567 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار محمد طارق رشید 71456 ووٹ حاصل کر سکے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد 6 سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد 44437 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار رانا ثناءاللہ خان 83843 ووٹ حاصل کر سکے اور شکست کا شکار ہوئے۔