ریاض (ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان سو دس ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔ امریکی صدر آج پہلی عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب جا رہے ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاض میں شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔ ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اس سے پہلے امریکی صدر ریاض پہنچے تو ایئرپورٹ پر شاہ سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ شاہی محل آمد پر شاہ سلمان نے امریکی صدر کو اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے نوازا ۔ امریکی صدر کل ہونے والی پہلی عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے جس میں انتہا پسندی کے تدارک اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات زیر غور ہونگے ۔ کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت 54 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔