خبرنامہ

انتخابات مؤخر ہوں گے، ذہن سے نکال دیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا

انتخابات مؤخر ہوں گے، ذہن سے نکال دیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور سردار ایاز صادق کی اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا الیکشن کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے، یہ بات ذہن سے نکال دیں۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور سردار ایاز صادق کی اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر بدھ کو سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ میں الیکشن اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کاغذات نامزدگی کے معاملے پر الیکشن میں تاخیرکا خدشہ تھا، الیکشن کے معاملات جنگی بنیادوں پر چلنے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہو جائے تو اور بات ہے۔

چیف جسٹس نے کہا الیکشن موخر ہوں گے یہ بات بھی ذہن سے نکال دیں، الیکشن کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ڈی جی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا پہلے 2012 کے عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق بنایا گیا، الیکشن ایکٹ 2017 کے بعد الیکشن کمیشن نے نیا ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے۔