اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادب اور شاعر جوابی بیانیہ فراہم کریں ۔وہ عالمی مشاعرہ 2017 کی انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی ۔صدر مملکت نے کہاکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو فنکارانہ انداز میں قوم کے سامنے پیش کر کے عوام رواداری اور بدعنوانی جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ترقی اور خوش حالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل میں وطن عزیز کی محبت کے جذبات کو فروغ دیتے ہیں ۔ اداب اور شاعر اپنی تخلیقات کے ذریعے اہم کردارادا کرسکتے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ادیب اور شاعر اقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی مقاصداور مسائل اپنے فن کا حصہ بنائیں ۔ ادبی تقریبات ہماری تہذیبی اقدار کا حصہ ہیں اور اس طرح کی تقریبات قوموں کی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ کا انعقاد پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے ۔ اس سے بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان میں آئیں گی اور پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر ابھرے گا ۔ اس موقع پر عالمی مشاعرہ کے ممبران نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اس سلسلے میں صدر مملکت نے متعلقہ ادارہ کو ان کے مسائل نمٹانے کے لیے ہدایات بھی دیں ۔