خبرنامہ

آئی ایم ایف ، پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، امریکا

آئی ایم ایف، پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان کے ساتھ ٹیکنیکل انگیجمنٹ جاری رہے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے، امریکا پاکستان سمیت کسی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکا تعلقات مزید بڑھیں۔