خبرنامہ

آرمی چیف سے عراقی وزارت دفاع کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے عراقی وزارت دفاع کے سربراہ کی ملاقات
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد جوادخادم العبادی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔