خبرنامہ

آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے ملاقات کیلئے پارہ چنار پہنچ گئے

پارہ چنار (ملت آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ، سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے،آرمی چیف کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے دو روز قبل پارہ چنار کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہ روانہ نہیں ہو سکے تھے ۔ آرمی چیف آج کوئٹہ میں سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے اور عمائدین سے بھی ملیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔