خبرنامہ

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان
لاہور: (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات نے کل چاند کے دیدار کی پیش گوئی کر دی، سعودی عرب میں اجلاس آج ہو گا۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، عیدالاضحیٰ بائیس اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش آج سے شروع ہو چکی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب میں بھی عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہو گا، خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوں گے۔