اگلے ہفتے نواز شریف کیلئے اسلام آباد میں بڑی الوداعی تقریب ہو گی … عمران خان
امید ہے اگلا ہفتہ نواز شریف کیلئے آخری ہفتہ ہو گا، عمران خان کی پیشگوئی، کہتے ہیں کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کیلئے اسلام آباد میں بڑی الوداعی تقریب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر میں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا مگر وہ نہ دے سکے، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، اب نواز شریف کے خلاف فوجداری کی کارروائی ہو گی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف آرٹیکل 62/63 کے تحت مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔