خبرنامہ

اہم اعلان چودہ اگست کو، قوم ساتھ دے، انقلاب اآ ئے گا، لاہور میں نواز شریف کا خطاب

میاں نوازشریف

اہم اعلان چودہ اگست کو، قوم ساتھ دے، انقلاب اآ ئے گا، لاہور میں نواز شریف کا خطاب

لاہور (ملت آن لائن سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 14اگست کو میں اپنا پروگرام دوں گا امید کرتا ہوں میرا ساتھ دیں گے،، وعدہ کریں انقلابی پروگرام کو سپورٹ کرینگے ؟ تین بار وعدہ عوام سے وعدہ بھی لیا؟میں ڈرتا نہیں ہو ں میں گھر میں نہیں بیٹھوں گا جب تک ملک کی تقدیر نہیں بدلتی میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا، مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے ، آپ نے ووٹ دے کر وزیر اعظم بنایا پانچ لوگوں نے نا اہل قراردیدیا کیا آپ کو فیصلہ قبول ہے ؟ مجھے بھی قبول نہیں ،ملک کے ساتھ ستر سالوں سے تماشا ہو رہا ہے ، تیس سال ڈکٹیٹر 30سال کھا گئے ہیں اب یہ نہیں چلنے دوں گا ،آج بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے کہ نواز شریف کو نا اہل کیوں کیا گیا؟ میں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ، اگر یہ انقلاب نہیں آیا تو قوم خوشحال نہیں ہوگی ، نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے کہ نہیں ؟ شاباش دیتے ہو تو ہاتھ کھڑے کر کے بتاؤ ؟ کیا پھر نواز شریف کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ؟ 20کروڑ عوام پاکستان کے مالک ہیں، تیس تیس سال مقدمے لٹکے ہوئے ہیں دادے کا مقدمہ پوتا بھگت رہا ہے ، نہ سماجی انصاف ہے ، نا عدالتی انصاف ہے ، ہم ایسا نظام لے کر آئیں گے اس میں جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو ئی ہو گی اسے 90دنوں میں انصاف ملے گا ، اس کے لئے نئے قوانین لانے ہوں گے ،نواز شریف جھوٹے وعدے نہیں کرتا اب ووٹ کی قدر اور عزت بڑھانے کا وعدہ کرتا ہوں اسے بھی پورا کروں گا، کیا سابقہ تمام وزیر اعظم غلط تھے ؟ یہ کون ہیں جو پاکستان کے ساتھ اتنا ظلم کرتے ہیں بتاؤیہ کون ہیں ، آپ پاکستان میں انقلاب بھرپا کر نے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے کہ نہیں ؟میں انصاف کے لئے نکلا ہوں ، سینٹ کے چیئرمین نے جو تجاویز دی ہیں میں ان کی حمایت کرتا ہوں ، ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے میں ان کاساتھ دے گی تاکہ ہم اس معاملے ابھی سے حل کرنا شروع کریں ، مسلم لیگ کے ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر کے نکال دیا لیکن مسلم لیگ کے پاس ایک اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہے ، مجھے ڈر لگتا ہے کہ تیز ترقی والی جگہ پر وزیر اعظم کو نا اہل کر دیتی ہے مجھے ڈر ہے کہہ اسے بھی نا اہل نہ کر دے ،بچنا وزیر اعظم آزاد کشمیر بچنا،ملک میں نئے نظام کو لاگو کرنا ہوگا ، کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ، سول اور آرمی کے جوان شہید ہوئے اللہ ان کی جنت میں اہم مقام عطاء فرمائے ۔
ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار روز کے سفر کے بعد لاہور پہنچنے پر استقبالی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں لاہور میں کیا دیکھ رہا ہوں ؟ یہ منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا ؟ آپ نے مجھے وزیر اعظم بنا کر بھیجا تھا ، آپ نے ووٹ کی طاقت سے اللہ کے فضل سے مجھے وزیر اعظم بنایا ، پانچ لوگوں نے مجھے نا اہل قرار دیدیا، کیا آپ کو منظور ہے یہ فیصلہ؟ جہاں بھی میں گیا ہوں ، آج چوتھا دن ہے مجھے سفر کرتے ہوئے ، آج بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے کہ نواز شریف کو نا اہل کیوں کیا گیا ، آج ہر کو ئی گواہ ہے اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو ئی کرپشن نہیں کی ، کیک بیک نہیں کی ، دوسرے ہی دن کہہ دیتے ہیں کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، آپ کون ہیں اگر تنخواہ نہیں لی ؟ آپ کو کوئی معقول وجہ معلوم ہوتی ہے ؟
انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کا چولہاجلے گا ۔کیا غریبوں کا چولہا جلنا شروع ہوا ہے کہ نہیں ؟ بجلی آنا شروع ہوئی ہے کہ نہیں ؟ گیس آ نے لگ گئی ہے؟ غریبوں کو سہولتیں ملی ہیں کہ نہیں؟ غریب کی بیٹی اپنے سکول کالج آرام سے جا رہی ہے ، سڑکیں بن رہی ہیں ، امن قائم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہعوام نے کہا تھا کہ نواز شریف امن قائم کرنا ،ترقی لانا ۔ اگر اتنے اچھے کام ہور ہے ہیں تو وزیرا عظم کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے ؟ سترہ وزرائے اعظموں کو اوسط ڈیڑھ سال ملے ہیں جبکہ ڈکٹیٹر وں نے 30سال کھائے ہیں ،اب ایسا نہیں چلے گا اور نہ ہی چلنے دیں گے ۔ میں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ، اگر یہ انقلاب نہیں آیا تو قوم خوشحال نہیں ہوگی ، قوم پستیوں کو چھونے لگ جائے گی ، آپ ووٹ دے کر وزیر اعظم بناتے ہیں چند لوگ نکال دیتے ہیں ، کیا سابقہ تمام وزیر اعظم غلط تھے ؟ یہ کون ہیں جو پاکستان کے ساتھ اتنا ظلم کرتے ہیں بتاؤیہ کون ہیں ؟ ان کا احتساب ہونا چاہیے کہ نہیں ، لاہور والو آپ سچی بات کرتے ہو جنہوں نے یہ کھیل کھیلا ، پاکستان کے ساتھ تماشا کیا ان کے احتساب ہونا چاہیے کہ نہیں ؟ شہباز شریف بیٹھاہوا ہے پوچھو اس سے کہ 20مہینوں میں بجلی کے منصوبے مکمل نہیں کئے ؟ اربوں روپے بچائے ہیں ۔ صرف بجلی نہیں آرہی ہر طرف ترقی ہو رہی ہے ۔ یہ کو ن ہیں جو پاکستان کی ترقی کی سبوتاژ کرتے ہیں پہچانتے ہیں آپ کہ نہیں؟ آپ کو بہت اہم اور سخت سٹینڈ لینا ہوگا ، پہلے بھی پاکستان کے ساتھ حادثہ ہو چکا ہے میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں ۔ آپ سوال کا جواب دیں ؟یہ کو نسا سال ہے ؟ 2017ہم کب آئے تھے ؟ 2013۔کیا ان سالوں میں کو ئی فرق آیا ، پھر نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے کہ نہیں ؟ شاباش دیتے ہو تو ہاتھ کھڑے کر کے بتاؤ ؟ کیا پھر نواز شریف کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ؟ 20کروڑ عوام پاکستان کے مالک ہیں ۔ چند لوگ عوام کی بے حرمتی کیوں کرتے ہیں ؟ 20کروڑ عوام کی عزت ہونی چاہیے کہ نہیں ؟ آپ نے کہا تھا کہ بجلی دو ، گیس کا کہا گیس آئی ہے ، آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے میری جان تو آپ ہیں ۔ نواز شریف نے کبھی دھوکا نہیں کیا ، بتاؤکبھی دھوکہ دیا آپ کو ؟ یہاں سازشیں کرنے والے دھوکے دینے والے آئے ہیں انہوں نے دھرنے دیئے ہیں ، وزیر اعظم کو نا اہل کر نے کے لئے کیس چلتا رہا ہے ، اگر یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہو تا تو آج ہم پتہ نہیں کیا کر چکے ہوتے ؟ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے ،مجھے لالچ ہے تو صرف آپ کی فلا ح اور خدمت کا لا لچ ہے ۔ جس رفتار سے ترقی ہو رہی تھی ہم پتہ نہیں کہاں جا چکے ہوتے؟انہوں نے کہا کہ میں ڈرتا نہیں ہو ں ،میں گھر میں نہیں بیٹھوں گا، جب تک ملک کی تقدیر نہیں بدلتی میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا ۔مجھے اقتدار کی لالچ نہیں میری ایک خواہش ہے کہ میری قوم کی تقدیر بدلنی ہے اور چاہتا ہو ں کہ پاکستان کی حرمت اور عزت کو بلند کر وں یہ بہت عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوپر کی طرف جا رہا تھا لیکن انہوں نے نیچے کر دیا ہے ۔ ملک اگر بدلے گا تو سب کچھ بدلے گا ، خوشحالی آئے گی ۔ غریبوں اور کسانوں سمیت سب کے دن بدلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تیس تیس سال مقدمے لٹکے ہوئے ہیں دادے کا مقدمہ پوتا بھگت رہا ہے ، نہ سماجی انصاف ہے ، نا عدالتی انصاف ہے ، ہم ایسا نظام لے کر آئیں گے اس میں جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو ئی ہو گی اسے 90دنوں میں انصاف ملے گا ، اس کے لئے نئے قوانین لانے ہوں گے ، آئین بدلنا ہوگا ، نظام بدلنا ہوگا ، جو لو گ عدالتی خرچے نہیں اٹھا سکیں گے اسے مملکت اٹھائے گی ۔ یہ میرا وعدہ ہے اور نواز شریف جھوٹا وعدہ نہیں کرتا ۔ کیا آپ نیا پاکستان چاہتے ہو کہ نہیں چاہیے ؟انہوں نے کہا کہ 14اگست کو آپ کے بزرگوں نے قربانیاں دیں تھیں لیکن جس پاکستان کے لئے قربانیاں دیں وہ ملک نہیں بنا سکے ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں ۔ پاکستان لڑھک رہا ہے ہمارے ہمسایہ ممالک میں ایسا کوئی نظام دکھائی دیتا ہے کیا ؟ میں کل تک وزیر اعظم تھا آج وزیر اعظم نہیں ہو ں ، میں انصاف کے لئے نکلا ہوں ۔ نواز شریف کی نہیں عوام کی حکمرانی کے لئے نکلا ہوں ۔ مجھے اپنی حکمرانی سے کو ئی غرض نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ صاف گوئی سے کام لوں ۔ اپنے دل سے عہد کرنا ۔ پہلے دل پوچھو جو عہد کروگے نبھاؤ گے ؟ کہہ چکا ہوں کہ بنیادی نظام ٹھیک نہیں ہوتا تو ملک دنیا میں تماشہ بنا رہے گا اگر ملک کو تماشوں سے ، ٹھوکروں سے بچے گا تو ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان میں انقلاب بھرپا کر نے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے کہ نہیں ؟ پاکستان کو دیکھ کر شہدا بھی چین میں نہیں ، ہم نے مشرقی پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہے ؟ دل روتا ہے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے ۔ ہم کسی طور بھی ان چیزوں کے متحمل نہیں ہے 80فیصد عوام کے پاس گھر نہیں ہے ۔ میں کل سوچ رہا تھا کہ معاشی مضبوط ہو جائیں تو جن کے پاس گھر نہیں حکومت ان کے لئے سستے داموں گھروں کے فراہمی کا انتظام کر ے گی ۔ اللہ نے ہمیں اور ہماری پارٹی کو موقع دیا تو ہم وہ نظام لائیں گے جہاں لوگوں تیز اور موثر انصاف فراہم کریں گے ، سستے گھر فراہم کریں گے ، ترقی کی رفتار کو اور بھی تیز کریں گے ، سینٹ کے چیئرمین نے جو تجاویز دی ہیں میں کی حمایت کرتا ہوں ، ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے میں ساتھ دے گی تاکہ ہم اس معاملے کو حل کر نے کے لئے ابھی سے کام شروع ہو ، مسلم لیگ کے ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر کے نکال دیا لیکن مسلم لیگ کے پاس ایک اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہے ۔ مجھے ڈر لگتا ہے کہ تیز ترقی والی جگہ پر وزیر اعظم کو نا اہل کر دیتی ہے مجھے ڈر ہے کہہ اسے بھی نا اہل نہ کر دے ۔بچنا وزیر اعظم آزاد کشمیر بچنا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھماکہ ہوا ہے جس میں سول اور فوجی جوان افسران بھی شہید ہوئے ہیں اللہ ان کو جنت میں جگہ عطاء فرمائے اور شہداء اور ان کے ورثاء کو صبر کا حوصلہ عطا فرمائے ۔