خبرنامہ

این اے 120 میں کامیابی کے لیے گھر گھر جائوں گی، مریم نواز

این اے 120 میں کامیابی کے لیے گھر گھر جائوں گی، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی مہم تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کارکنوں کو کہا ہے کہ وہ جیت کے لیے دن رات ایک کردیں۔

لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرویز ملک، میاں مرغوب اور خواجہ حسان سمیت دیگر کی شرکت کی، اجلاس میں این اے 120سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمایندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر این اے120میں ضمنی انتخاب کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کارکن این اے 120میں جیت کے لیےدن رات ایک کردیں ، میں خود بھی این اے 120میں گھر گھر اور گلی گلی جاؤں گی۔

واضح رہے کہ این اے 120 میں مریم نواز کی والدہ اور نواز شریف کی اہلیہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں تاہم وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔

…………….

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی انتہا، ڈھائی ہزار گھر نذر آتش
میانمر کی فوج نے عید الضحیٰ کے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے۔ گزشتہ ہفتے فوج نے چار سو مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا۔ ترک صدر طیب اردوان نے میانمر کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیپیدو : (ویب ڈیسک) میانمر میں صدیوں سے آباد روہنگیا مسلمانوں پر اپنے ہی ملک کی سرزمین تنگ ہو گئی۔ فوج کی مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست رخائن میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں دو ہزار چھ سو گھروں کو جلا دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ کارروائی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے پرتشدد واقعات کے چند بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ خبریں ہیں کہ میانمار کے حکام کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کو ان کے علاقوں میں داخل ہونے پر چیلنج نہ کریں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی سیارے سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ میانمار کی فوج نے لگائی ہے۔ گزشتہ ہفتے میانمر کی فوج نے چار سو روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی امداد کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق اب تک ساٹھ ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلا دیش جا چکے ہیں۔ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو دقت پیش آ رہی ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردوان نے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرم پر آنکھیں بند کرنے والے بھی شریک جرم ہیں۔ جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشرف کی جائیدار قرقی بارے … اہم خبر