خبرنامہ

ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس: پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء آج بیان ریکارڈ کروائیں گے

ایون فیلڈ ضمنی

ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس: پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء آج بیان ریکارڈ کروائیں گے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، جہاں پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوں گے۔ سماعت کے دوران پاناما پیپرز جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان قلمبند کرائیں گے جبکہ مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل واجد ضیاء پر آج جبکہ نواز شریف کے وکیل 13 مارچ کو جرح کریں گے۔ اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 اب غیر متعلقہ ہے، نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف اس کے علاوہ بھی کافی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا۔