خبرنامہ

اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے: وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شہداء کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہداء نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی بہادر افواج کی مرہون منت ہے‘ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پیر کو وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہداء کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہدا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وطن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عظیم شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ان کی باقیات ختم کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔ (ن غ)