چمن:(ملت آن لائن) چمن پاک افغان سرحد پر 13 ویں روز بھی بند،باب دوستی کی بندش سے نیٹوسپلائی،افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں آج ہونے والی فلیگ میٹینگ میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 مئی کو چمن میں افغان فورسسز کی دراندازی اور پاک افواج کے ساتھ جھڑپ کے بعد بند سرحد کے دونوں جانب ہزاروں شہری سرحد کھولنے کی منتظر ہیں جبکہ 13 روز سے تجارتی سرگرمیان بھی معطل ہیں،اس حوالے سے باب دوستی پر پاکستان اور افغانستان کی عسکری قیادت کی فلیک میٹنگ آج متوقع ہے،میٹنگ میں باب دوستی کھولنے اور سرحدی امور پر غور کیا جائے گا،پاکستان کی جانب سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل جبکہ افغانستان کی جانب سے کرنل شریف قیادت کریں گے۔