خبرنامہ

بحیرہ روم میں 24 گھنٹوں کے دوران 1,750سے زائد تارکین وطن کو بچایا لیا گیا

روم ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں 24 گھنٹوں کے دوران 1,750سے زائد تارکین وطن کو بچایا لیا گیا ،جب یورپین رہنماء شمالی افریقہ سے یورپ تارکین وطن کی کشتیوں کو روکنے کے لیے سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں تھے ۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو 5 مختلف آپریشنز میں450جبکہ دیگر 1300 سے زائد افراد کواس سے پہلے عارضی کشتیوں کے زریعے بچایا گیا ۔ جمعرات کوایس او ایس بحیرہ روم کے ہیومینیٹیرین جہاز ایکواریئس اورایم ایس ایف ڈاکٹروں نے تارکین وطن کو بچایا۔ایم ایس ایف نے ٹویٹر پرکہا کہ تارکین وطن لیبیا کے ساحل پر لائیو جیکٹس کے بغیر سفر کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے بتایا کہ سمندر پر مذید لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے عملے کی تیزی سے تلاش جاری ہے۔مالٹا میں دوسری جنگ عظم کے بعدمہاجرین کے بدترین بحران اورلیبیا میں لوگوں کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے جمعہ کو ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری تھیں۔یورپی سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ لیبیا سے یورپ انسانی سمگلنگ روٹ کو ختم کرنا ہمارے بس میں ہے۔