خبرنامہ

بریکنگ نیوز: نئے سال کا دوسرا دن، کوئٹہ پر مسلسل دوسرا بڑا حملہ، تفصیلات

بریکنگ نیوز: نئے سال کا دوسرا دن، کوئٹہ پر مسلسل دوسرا بڑا حملہ، تفصیلات

کوئٹہ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 ایف سی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
کوئٹہ: امن کے خواب کو تعبیر نہ مل سکی۔ صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے ایک اور وار کر دیا۔ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز اور نہتے شہریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلیلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 7 راہگیر شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد فوری طور پر مزید نفری جائے حادثہ پر طلب کر لی گئی۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے 2 مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے چیک پوسٹ اور اس کے گردونواح کے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
………………….
مریم نواز نے پھر ٹویٹ‌کر دیا

…………………

قومی سلامتی کمیٹی کا امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں شریک اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے امریکی صدر کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا۔

اجلاس میں امریکی صدر کے بیان کا جائزہ لینے کے بعد جوابی حکمت عملی تیار کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔