نیویارک: (ملت نیوز) نیویارک میں ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے فوری بعد بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگا دیے گئے۔ ہر حملے کا الزام لگانا بھارت کی عادت ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہادتوں پر کشمیری غصے میں ہیں۔ وہ مظالم کا بدلہ لیں گے۔ بھارت کو بھی جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بانکی مون کو ڈوزئیر پیش کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے ثبوت دیکھ کر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی دہل گئے۔ ثبوت تمام ممالک کو دیں گے۔