خبرنامہ

بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، آج پھر بلا اشتعال گولہ باری

کوٹلی: (ملت+اے پی پیبھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے ایک نوجوان لڑکے کو زخمی کردیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی اور کریلہ سیکٹر میں صبح 8 بجے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی گولہ باری سے کریلہ سیکٹر میں گولہ باری سے 15 سالہ لڑکا عامر زخمی ہوگیا، عامر کو شیل بائیں ٹانگ میں لگا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شیہد اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔