خبرنامہ

بھارتی دہشت گر د کل بھوشن سے اس کے اہل خانہ ملاقات کے لئے پہنچ گئے

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے اہل خانہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔

کلبھوشن سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ اور بیوی دفتر خارجہ پہنچیں تھیں،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی کلبھوشن کے اہلخانہ کے ہمراہ ہیں،اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے باہر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے بھارتی ہائی کمیشن گئی تھیں۔انہیں سیکورٹی حصارمیں بھارتی ہائی کمیشن پہنچایا گیا ۔انہوں نے وہاں کچھ دیر قیام کیا جس کے بعد انہیں کلبھوشن سے ملاقات کے لیے دفتر خارجہ پہنچادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کو بھی انتہائی سخت سیکورٹی میں اہل خانہ سے ملاقات کرانے کے لئے دفتر خارجہ پہنچا یا گیا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی دفترخارجہ میں والدہ اور بیوی سے ملاقات کرائی جائے گی جس کا دورانیہ 30منٹ ہوگا،ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق کلبھوشن سےبیوی اوروالدہ کی ملاقات کی اجازت یوم قائداعظم پرانسانیت کےناطےدی، بھارتی افسرکی موجودگی کا مطلب قونصلررسائی نہیں۔