راولپنڈی(ملت آن لائن) بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور 5 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے۔خیال رہے کہ کل بروز اتوارچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان او ر بھارت کے مابین میچ کھیلا جانا ہے۔