بھارت کو ڈر ہے اگر نوازشریف چلے گئے تو اس کا ایک اتحادی چلا جائے گا، عمران خان
پشاور: ملت آن لائن . چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی پر بھارت میں ایک کہرام برپا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اگر نوازشریف چلے گئے تو اس کا ایک اتحادی چلا جائے گا۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات سے پہلے ہمارا منشور تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم سب سے پہلے تعلیم اور صحت کا نظام درست کریں گے اور جب ہم نے خیبرپختون خوا کا نظام سنبھالا تو ہم نے سرکاری اسپتالوں کو بہتربنانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کا ہیلتھ بجٹ 18 سے 65 ارب روپے تک کیا گیا، صوبے میں مزید ساڑھے 6 ہزار ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا اور اب 95 فیصد ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز ہیں جب کہ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی سب سے بڑی کامیابی ہیلتھ کارڈ ہے یہ کارڈ 18 لاکھ خاندانوں سے شروع کیا گیا اور آج 24 لاکھ خاندانوں تک پہنچ چکا ہے اور بہت جلد 70 فیصد آبادی کے پاس آجائے گا جب کہ 6 ماہ میں ہیلتھ کارڈ پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اس کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرایا جاسکتا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک دم سب ٹھیک نہیں ہوگا لیڈی ریڈنگ پشاور سمیت دیگر بڑے اسپتالوں کی مینجمنٹ میں مسائل ہیں جب مینجمنٹ کی سیٹ خالی ہوگی تو اسپتال میں کام نہیں ہوگا اسپتال والوں کی پرانی عادتیں تبدیل کرنا ایک عذاب ہے تاہم ہم اسپتالوں کی منیجمنٹ کے حوالے سے عدالت میں جائیں گے۔ اسپتالوں میں چھاپا مارنا پڑا تو ہم میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ اسپتال کو کمرشل بنا دینا پیسے بنانے کا آسان طریقہ ہے اور یہ کام وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے۔
خود چھوڑیں یا چھڑائیں ، کالم جاوید چودھری
ہم سب گجنی ہیں ، کالم روف کلاسرا