خبرنامہ

تحریک انصاف آج سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف

تحریک انصاف آج سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سکھر(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آج سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے بیان میں عوام سے سکھر جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بعد اب سندھ کی حالت میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہوگی۔
اب سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی، عمران خان

سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لب مہران میں اسٹیج اور کرسیوں سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں۔

پولیس نے بھی جلسے کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت 50 خواتین اہلکاروں سمیت 1500 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق 150 ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے اور جلسے کی سیکیورٹی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود رہے گا۔

جب کہ دوپہر 2 بجے جلسہ گاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا جائے گا۔

پاناما کے بعد اب سندھ کے حالات بہتر کرنا ہونگے، عمران خان

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سکھر جلسے کے حوالے سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سکھرجلسے کے حوالے سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ وہ کل جمعتہ المبارک کے روزسکھرآرہے ہیں، انہوں نے سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے “پاناما کیس” کی پیروی کی۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، پاناما کے بعد اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی جب کہ 25 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سکھرجلسے کے حوالے سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ وہ کل جمعتہ المبارک کے روزسکھرآرہے ہیں، انہوں نے سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے “پاناما کیس” کی پیروی کی۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، پاناما کے بعد اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی جب کہ 25 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔

اگلی خبر