خبرنامہ

تحریک لبیک، سعد رضوی اور 487 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے خارج، شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بحال

تحریک لبیک، سعد رضوی اور 487 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے خارج، شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بحال

تحریک لبیک، سعد رضوی اور 487؍ کارکنوں کے کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرکےشناختی کارڈز اور بینک اکائونٹس بحال کردئیے گئے ہیں۔

انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر انسداد دہشت گردی کے سیکشن 11U کے تحت تحریک لبیک کا بطورکالعدم جماعت اسٹیٹس ختم ، کارکن بھی تھانوں میں حاضری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیئے گئےجبکہ اسٹیٹ بینک، نیکٹا ، چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج کمیشن، تمام آئی جی پولیس و دیگر حکام کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11EEکے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11Uکے تحت تحریک لبیک کا بطور کالعدم جماعت کا اسٹیٹس ختم کر دیا ہے لہٰذا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کےتما م رہنمائوں اور کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکا ل دئیے ہیں اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک، نیکٹا ، چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج کمیشن، تمام آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام کو بھجوا دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے رہنمائوں اور کارکنوں کے تمام نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں۔

تحریک لبیک کے کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، جس پر ان کے منجمد کئے گئے بینک اکاونٹس بھی بحال ہو جائیں گے۔نام فورتھ شیڈول سے نکالے جانے کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کو تھانوں میں حاضری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا گیا