خبرنامہ

سرکاری ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں: جے آئی ٹی کا الزام

اسلام آباد(ملت آن لائن)سرکاری ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں: جے آئی ٹی کا الزام، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کی ہےاور کہا ہےکہ تحقیقات مقررہ ساٹھ دنوں میں نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاستی ادارے رکارڈ کی فراہمی میں تاخیر کررہے ہیں، ساٹھ میں سے تیس دن سے زائد کاوقت گزر چکا ہے،رکاوٹوں کے باعث تحقیقات مقررہ ساٹھ دنوں میں نہیں ہوسکتیں ۔بنچ کےرکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جے آئی ٹی کے رکارڈ ٹیمپرنگ کے الزامات ہیں ، رکارڈ کو بدلا جارہاہے ، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو رکاڈنگ کا مطلب ہے کہ بیان حقائق کے مطابق رہے ، سیکشن 161 ویڈیو بنانے کی ممانعت نہیں کرتا۔جسٹس اعجازالحسن نے کہاکہ کچھ اداروں پر رکارڈ تبدیل کرنے کا الزام سنگین ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ریاستی اداروں کے سربراہ تحقیقات کے بعد عدالت کو خط کیوں لکھتے ہیں؟اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ٹائم فریم میں کام مکمل نہیں ہو گا۔