خبرنامہ

ترکی کا مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

بشکیک:(ملت+اے پی پی) ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے سے عملے سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترکی کے مال بردار بوئنگ طیارے نے ہانگ کانگ سے براستہ استنبول مناس جانے کے لئے اڑان بھری تھی کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 25 کلو میٹر شمال میں رہائش آبادی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے تمام لوگوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر خراب موسم بتایا جا رہا ہے لیکن واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔