خبرنامہ

جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، سراج الحق محفوظ رہے

پشاور: مہمند میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اچانک اسٹیج گر گیا تاہم سراج الحق سمیت دیگر قائدین محفوظ رہے۔

مہمند میں جماعت اسلامی کا انتخابی جلسہ جاری تھا اور اسٹیج پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، صوبائی نائب امیر مشتاق احمد خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے کہ اچانک اسٹیج گرگیا۔

اسٹیج گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دوڑ لگانے کی کوشش کی تاہم تھوڑے ہی لمحے بعد اسٹیج پر لوگ کھڑے ہو گئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

جلسہ منتظمین کی جانب سے اسٹیج شادی ہال کے دوران کھانے کے لیے رکھی جانے والی میزوں پر بنایا گیا تھا اور زیادہ اونچائی نہ ہونے کی وجہ سے قائدین محفوظ رہے اور جلسے کی کارروائی جاری رکھی گئی۔