خبرنامہ

جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں: آرمی چیف

جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں: آرمی چیف
کوئٹہ:(ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچی نوجوان بھی ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہے۔ ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی، مواقع اور چیلنجز سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کیا۔آرمی چیف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ مستقبل کا بلوچستان قومی ترقی کا علمبردار ہو گا۔ اس وقت فوج اور ایف سی کے زیرِ انتظام سکولوں اور کیڈٹ کالجز میں تقریباً 25 ہزار بلوچ طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاک فوج میں بھی 20 ہزار بلوچ کیڈٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان بلوچ کیڈٹس میں 600 افسران بھی شامل ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد صرف پاک فوج تک محدود ہے۔ دیگر فورسز کو شامل کیا جائے تو بلوچ کیڈٹس کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی، مواقع اور چیلنجز سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کیا۔آرمی چیف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ مستقبل کا بلوچستان قومی ترقی کا علمبردار ہو گا۔ اس وقت فوج اور ایف سی کے زیرِ انتظام سکولوں اور کیڈٹ کالجز میں تقریباً 25 ہزار بلوچ طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاک فوج میں بھی 20 ہزار بلوچ کیڈٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان بلوچ کیڈٹس میں 600 افسران بھی شامل ہیں۔