ودھراں (ملت آن لائن) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ابھی تک جاری ہے اور اس کے 280 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں،ان غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں،ن لیگ کے ورکر اپنی جیت دیکھتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے،واضح رہے کہ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں میں سے 280 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کیمطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاریہے۔ اب تک کل 280 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ 93779 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین69508ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔