خبرنامہ

جیل جاسکتا ہوں ،تیار رہیں! نوازشریف نے اشارہ دیدیا

جیل جاسکتا ہوں ،تیار رہیں! نوازشریف نے اشارہ دیدیا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں، ارکان پارلیمنٹ کو عہدیداروں اور کارکنوں سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور وہ خود عوامی رابطہ مہم 19 نومبر کو ایبٹ آباد سے شروع کریں گے جس کے بعد تین مزید جلسے خیبرپختونخوا میں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک، نوازشریف کیخلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قبل ازوقت انتخابات کے مطالبہ پر غورکیا گیا۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ آج سے آئندہ انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی جائے ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نوازشریف نے اپنے آپ کو جیل جانے کیلئے ذہنی طورپر تیار کرلیا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے شریف خاندان کے دیگر افراد مریم نواز، سینئر رہنمائوں سے مشاورت بھی کی ہے ۔ نوازشریف اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں خواہ نتائج کچھ بھی ہوں- اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے استفسار کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا،نوازشریف کیخلاف مسلسل فیصلے آرہے ہیں جو پارٹی کو قبول نہیں،اس صورتحال کا مقابلہ کیسے کیا جائے گا پارٹی رہنمائوں پر واضح کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم خاصے پریشان دکھائی دیئے اور ان کا لب ولہجہ کافی تلخ تھا ۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن سمیت ہر قسم کے حالات کے مقابلہ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک، نوازشریف کیخلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قبل ازوقت انتخابات کے مطالبہ پر غورکیا گیا۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ آج سے آئندہ انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی جائے ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نوازشریف نے اپنے آپ کو جیل جانے کیلئے ذہنی طورپر تیار کرلیا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے شریف خاندان کے دیگر افراد مریم نواز، سینئر رہنمائوں سے مشاورت بھی کی ہے ۔ نوازشریف اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں خواہ نتائج کچھ بھی ہوں- اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے استفسار کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا،نوازشریف کیخلاف مسلسل فیصلے آرہے ہیں جو پارٹی کو قبول نہیں،اس صورتحال کا مقابلہ کیسے کیا جائے گا پارٹی رہنمائوں پر واضح کیا جائے ۔