خبرنامہ

جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی طبیعت بگڑ گئی،دوران سوالات شوگر لیول کم ہوگیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے دوران سوالات حسین نواز کا شوگر لیول کم ہوگیا جس کے بعد ایمبولینس بلوائی گئی اور ڈاکٹر عمر نے ان کو فوری طور پر طبی امداد دی۔

حسین نواز کی طبیعت بگڑنے کے باعث جے آئی ٹی کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے روک دی گئی اور کمیٹی ارکان نے انہیں کہا کہ آپ اپنا بلڈ لیول اور شوگر لیول چیک کروا لیں ۔بعدازاں طبی امداد دینے کے باعث حسین نواز کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے اور جے آئی ٹی نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کردی ہے۔قبل ازیں جے آئی ٹی کے سربراہ کی جانب سے ایمبولینس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی بلوائی گئی تھی۔