اسلام آباد(ملت آن لائن)فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کی حسین نواز سے تفتیش کے دوران ہسپتال سے ایمبولینس بلالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی میں جہاں جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور نیشنل بنک کے صدر سعید احمد اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے موجود ہیں ۔اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں ایمبولینس داخل ہوئی اور اس میں سے میڈیکل گاﺅن پہنے ایک شخص نکلا جس سے میڈیا نمائندوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں اور کیوں آئے ہیں؟ جس کے جواب میں اس شخص نے کہا کہ میرا نام ڈاکٹر عمر ہے اور مجھے فون کرکے بلایا گیا ہے ،تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ایمبولینس کو کیوں بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پانامہ کیس کی تحیققات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس دو گھنٹے سے جاری ہے اور حکام کی جانب سے ابھی تک ایمبولینس کو بلائے جانے کے حوالے سے جواب دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔