حالات کی سنگینی کا سامنا پہلے بھی کیا اور اب بھی کررہا ہوں، نواز شریف
اسلام آباد(ملت آن لائن)نسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری نہ ہونے سے اداروں میں تصادم کا خدشہ جنم لیتا ہے۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے جائز اور ناجائز سب تسلیم کیا لیکن ملک میں ہر صورت قانون کی پاسداری اور انصاف ہونا چاہیے، قانون کی بالادستی نہ ہونے سے اداروں میں تصادم کا خدشہ پیدا ہوتا ہے، حالات کی سنگینی کا سامنا پہلے بھی کیا اور اب بھی کررہا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں، احتساب عدالت میں پیشی کے وقت ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔