خبرنامہ

حکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب کیلئے نام تجویز کردیئے

حکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب کیلئے نام تجویز کردیئے

اسلام آباد(ملت آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب کے لیے نام تجویز کردیئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چیرمین نیب کے لیے تین نام دیئے گئے ہیں جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چوہدری اعجاز شامل ہیں جب کہ اپوزیشن نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اورایم کیو ایم سے بار بار نام مانگے لیکن انہوں نے نام نہیں دیئے جب کہ جماعت اسلامی نےجو نام دیا وہ میں نے شامل کر لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیرمین نیب کے لیے6 ناموں پر مشاورت ہوئی، اب وزیراعظم سے جمعرات کو دوبارہ ملاقات ہوگی اور 8 اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین کے لیے حکومت اور پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ نام مسترد کردیئے۔

تحریک انصاف نے حکومت اور پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ ناموں کو مسترد کردیا ہے اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہےکہ چیرمین نیب کی تقرری پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کامک مکا ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں ، اپوزیشن لیڈر نے اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔