اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔وہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہاؤسنگ کے شعبے پر کابینہ کو بریفنگ دی،کابینہ کو کم اور متوسط آمدنی کے لوگوں کیلئے مختلف رہائشی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔احسن اقبال نے ہاؤسنگ کے شعبے سے متعلق مالیاتی امور،گورننس،ہاؤسنگ کیلئے مربوط منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔