اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چار نکات کی منظوری کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کے تقرر، پاناما لیکس پر اپوزیشن کا بل منظور، پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی تشکیل اور سی پیک پر آصف زرداری کی قرارداد کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بلاول بھٹو نے آئندہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کا اجلاس آج نوڈیرو میں طلب کر لیا ہے۔ لانگ مارچ یا حکومت کیخلاف ممکنہ احتجاج کیلئے اپوزیشن سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔ یوسف گیلانی کو طاہر القادری سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ طاہر القادری کو بھی احتجاجی تحریک کا حصہ بنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کی ذمہ داری قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان کو سونپی گئی ہے۔ بلوچستان میں سردار فتح محمد حسنی اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔