خبرنامہ

داعش کا ایئر پورٹ پر حملہ،14شامی فوجی ہلاک

دمشق(ملت +آئی این پی)شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں داعش نے ایک ایئر پورٹ پر حملہ کرکے 14شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام میں سرگرم داعش کے جنگجوں نے دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ایئر پورٹ پر حملہ کرتے ہوئے14 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ان جہادیوں نے اتوار کے روز شامی فوج کے کنٹرول والے اس علاقے پر حملہ کیا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق ان جنگجوں نے وقتی طور پر السین ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا۔ السین ایئر پورٹ دمشق سے 70کلو میٹر دور واقع ہے، جو حکومتی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔