خبرنامہ

روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، سربراہ پاک فوج

روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی:(ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کرکے موسم سرما کی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا جائزہ لیا۔ موسم سرما کی فوجی مشقوں پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کو بریفنگ دی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں۔

دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات

کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔