خبرنامہ

زینب کا قتل کیسے ہوا، والد نے چیف جسٹس کو ساری کہانی سنا دی

ون ایف کے تحت

زینب کا قتل کیسے ہوا، والد نے چیف جسٹس کو ساری کہانی سنا دی

مقتولہ زینب سمیت قتل ہونے والی سات بچیوں کے والدین کیس کی سماعت کیلئے لاہور رجسٹری پہنچ گئے

لاہور .. زینب قتل کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ، جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس نے کیس کی رپورٹ پیش کر دی۔ کیس کے دوران دلائل دیتے ہوئے محمد ادریس نے کہا کہ جون 2015 سے اب تک یہ اس نوعیت کا آٹھواں واقعہ ہے ،اب تک کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زینب شام 7 بجے اپنے گھر سے قرآن پاک پڑھنے کیلئے نکلی تھی، انہوں نے کہا کہ زینب اپنی خالہ کے گھر جا رہی تھی جو اس کے گھر سے چند سو میٹرز کی دوری پر ہے ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ معمول کے مطابق زینب اپنے بھائی کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کیلئے جایا کرتی تھی مگر اس روز اس کا بھائی اس کے ساتھ نہیں تھا ۔ زینب وقت پر گھر واپس نہ آئی تو گھر والوں کو تشویش ہوئی جس پر اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور اسکے بعد 9:30 پر پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی ۔ محمد ادریس نے بتایا کہ زیادتی اور قتل کے آٹھ واقعات تین تھانوں کی حدود میں پیش آئے اور پولیس کو کیس میں ملنے والے ڈی این اے سیمپل کی رپورٹ کے مطابق ان تمام واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔

…………………….

کون ہے حمزہ شہباز، چیف جسٹس نے بڑا حکم سنا دیا

لاہور (ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا ۔اگرکسی کی جان کی خطرہ ہے تو رہائش تبدیل کرلے۔سپریم کورٹ نے بیریئرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سڑک کی بندش کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سڑک بند کیوں ہے؟،جب میرے گھر کی سڑک بند نہیںتو حمزہ شہباز کے گھر کی کیوں بند ہے ،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا،اب صرف بیریئرز لگائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کون ہے حمزہ شہباز ،میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا ،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو نہیں جانتا،اگرحمزہ شہباز کی جان کی خطرہ ہے تو رہائش تبدیل کرلیں، اب کوئی گیٹ بند نہیں ہو گا ورنہ حمزہ شہباز کو بلا لیں گے ،انہوں نے کہا کہ میں خود پرائیویٹ گاڑی میں جاکر دیکھوں گا کہ سڑک کھلی ہے یا نہیں۔