خبرنامہ

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دارالعوام کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

لندن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دارالعوام (پارلیمنٹ) کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کو ایک برطانوی ٹی وی نے ڈیوڈ کیمرون سے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اس استعفے کی خبر نشر کی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے جون میں وزارت عظمی سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے ان کی مہم کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جونہی ریفرنڈم کے نتائج آئے تو ڈیوڈ کیمرون نے وزارت عظمی سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لئے مہم چلا رہے تھے۔