خبرنامہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے بذریعہ قطر لندن پہنچیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ نواز شریف کے ٹکٹ کے مطابق وطن واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپس آجائیں گے۔ مریم نواز نے اپیل کی کہ ان کی والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
View image on Twitter
View image on Twitter

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
Off to London to see Ami. If exemption not granted, will return before next hearing Insha’Allah. Pls remember her in your special prayers.
9:28 AM – Apr 18, 2018
1,510
888 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کو ہونا ہے۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جب کہ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی بھی اپیل کی تھی۔
Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
My mother is hospitalised again. Pls remember her in your special prayers. I know prayers can do wonders. Allah answers prayers. Thank you.
7:41 PM – Apr 17, 2018
7,033
4,048 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
یاد رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے۔