ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کیے، کسی سے ڈکٹیشن لی اور نہ اب لوں گا، نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لیے ’’احتساب سب کا‘‘ کے اصول پر عمل کیا جائے گا، چیرمین نیب
اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق مگا،قررہ وقت میں مکمل ہوں گی جب کہ نہ کسی سے ڈکٹیشن لی نہ اب لوں گا۔
نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کیے، نہ کسی سے ڈکٹیشن لی نہ اب لوں گا۔
چیرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مؤقف قانون اور شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائےگا، عدالتوں میں نیب مقدمات کی مؤثر پیروی کی جائے گی، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لیے ’’احتساب سب کا‘‘ کے اصول پر عمل کیا جائے گا، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں گے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے افسران کو ایمانداری، شفافیت اور میرٹ سے کام کرنا ہوگا۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں نیب کی کارکردگی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی، افسران کی کارکردگی ذاتی طور پر مانیٹر کروں گا۔
چیرمین نیب نے کہا کہ کسی شخص یا ادارے کے خلاف درخواست آئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جب کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔