خبرنامہ

سرکاری اداروں میں رشوت،اقرباپروری کا خاتمہ ضروری ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں رشوت،اقرباپروری کا خاتمہ ضروری ہے،سماجی جمہوری ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے،حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے،قانون کی حکمرانی کے انفرادی حد تک محدود نہیں رہنی چاہیے،قانون کی حکمرانی کیلئے موثر اور آزادعدلیہ ضروری ہے۔ وہ جسٹس امیر ہانی مسلم کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کئی مثالی فیصلے دیئے،حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیر مضبوط معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں رشوت،اقرباپروری کا خاتمہ ضروری ہے،بنیادی انسانی حقوق کیسز میں عدالتی فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے،سماجی جمہوری ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے انفرادی حد تک محدود نہیں رہنی چاہیے،قانون کی حکمرانی کیلئے موثر اور آزادعدلیہ ضروری ہے۔۔۔۔(خ م)